ملتان،10جون(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی کی زیر صدارت بہبود آبادی کی ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر محمد ذیشان اور محکمہ تعلیم،سوشل ویلفئیر اور این جی اووز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی نےمحکمہ بہبود آبادی کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہمحکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی کے حوالے سے گزشتہ سال سے بہت پیچھے ہے،انہوں نے کہا کہ آبادی کنٹرول کرنے کے لئے محکمے کو تیز ترین اقدامات کرنے ہوں گے کیوں کہ ملک کی ترقی کے لئے آبادی اور وسائل کے درمیان توازن پیدا کرنابہت ضروری ہے۔
قمرالزمان قیصرانینے کہا کہ برتھ کنٹرول کے حوالے عوام میں آگاہی کے لئے این جی اووز بھی اپنا کردار ادا کریں۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وباء کی وجہ سے محکمہ کی کارکردگی متاثر ہوئی۔آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے علماء کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، اس کے علاوہ محکمے نے کپلز کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے جنہیں برتھ کنٹرول کے حوالے سےمشورے دئیے جاتے ہیں۔