ضلعی انتظامیہ پشاورکا پھندو روڈ پر مختلف فیکٹریوں کا معائنہ، صفائی کی ناقص صورتحال پر دو نمکو فیکٹریوں کے مالکان گرفتار

35

پشاور، 10جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ عادل وسیم کی زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ پشاور نے پھندو روڈ پر مختلف فیکٹریوں کا معائنہ کیا، جس دوران صفائی کی ناقص صورتحال اور سٹاف کی ابتر حالت پر دو نمکو فیکٹریوں کے مالکان گرفتار کرلئے گئے جہاں فرش کے اوپر مضر صحت تیل استعمال کرکےانتہائی گندگی میں نمکو بنائی جا رہی تھی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور میڈیا سیل کے مطابق دونوں فیکٹریوں کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔