سکھر،10جون(اے پی پی ):سندھ ہائی کورٹ سکھرنے سیدخورشیداحمد شاہ کی ضمانت کی درخواست چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کراچی کوبھیج دی ہے، سندھ ہائی کورٹ سکھربنچ میں جمعرات کو پیپلزپارٹی کے راہنما سیدخورشید احمد شاہ کی ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
جسٹس عمر سیال اور جسٹس خادم حسین تنیونے درخواست کی سماعت کی۔ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیدخورشیداحمد شاہ کی درخواست پرپہلے اس عدالت کے جسٹس امجد علی سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی نے فیصلہ دے دیا تھا، لہٰذا یہ معاملہ اب معززچیف جسٹس کو بھیجتے ہیں، وہ ہی طے کریں گے کہ اب یہ درخواست پہلے والا بنچ سنے گا یا پھرہمیں بھیجتے ہیں سننے کے لئے۔عدالت نے سیدخورشیداحمد شاہ کی ضمانت کی درخواست چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کراچی کوبھیج دی ہے۔یہ درخواست سپریم کورٹ کے مشورے پرگزشتہ روز سکھرہائی کورٹ میں دائرکی گئی تھی۔