پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کوئٹہ میں پاکستان کا پہلا کا  چوبیس گھنٹے کھلا رہنے والا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا

34

کوئٹہ، 21 جون (اے پی پی ): کوئٹہ میں پاکستان کا  چوبیس گھنٹے    کھلا  رہنے والا  پہلا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا گیا، پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سینٹر کا افتتاح  کیا ۔سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی نے پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ویکسینیشن سینٹر کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ پارلیمانی سیکرٹری نے ویکسینیشن سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔

 اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ   ای پی آئی ہیڈ کوارٹر بروری روڑ پر قائم کردہ ویکسینیشن سینٹر میں ہفتے کے ساتوں روز 24 گھنٹے سروس فراہم کی جائے گی جبکہ کوویڈ کے علاوہ  نو مولود بچوں کو گیارہ بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بھی ویکسین کی سہولت  فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسوقت تک بلوچستان میں 2 لاکھ 16 ہزار 47 سے زائد افراد کو کوویڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی گئی ہے، کوویڈ سے بچاؤ کے لئے ہر شہری کو ویکسین ضرور لگوانی چائیے اور کوویڈ ویکسین کے مضر اثرات سے متعلق بے بنیاد افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ۔

ربابہ بلیدی نے کہا کہ  بلوچستان کو یہ انفرادیت رہی ہے کہ ہیلتھ سیکٹر میں کوویڈ سمیت ہمارے اقدامات دیگر صوبوں سے ایڈوانس ہیں جبکہ  آنے والے دنوں میں ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لیے مزید مثبت اقدامات سامنے آئیں گے۔