رینالہ خورد،21جون(اےپی پی): نواحی قصبے چوچک اڈارپرایک نجی مارکیٹ میں گیس ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈرزورداردھماکے سے پھٹ گیا اورآگ بھڑک اٹھی، آگ نے دوکان کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملتے ہی چوچک پولیس اور ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن شروع کردیاگیاہے۔