موٹر وے پولیس زون M-4سیکٹر -II کی جانب سے گورنمنٹ پوسٹ کریجویٹ کالج کی دیوار کو روڈ سیفٹی دیوار بنایا گیا

38

ملتان، 22 جون )اے پی پی ): آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سید کلیم امام کے ویژن کے مطابق سیکٹر کمانڈ 4-Mسیکٹر – II رائے احسان دانش کلیار کے حکم پر بیٹ نمبر ،20 کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج کی دیوار کو روڈ سیفٹی دیوار بنا دیا گیا اور کالج اساتذہ کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے موٹر وے پولیس افسران کی طرف سے سیلوٹ کیا گیا کالج کی دیوار پر رنگارنگ بینرز آویزاں کئے گئے جن کا مقصد شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنا ہے۔

 موٹر وے پولیس سید کلیم امام نے طلبا ءسے بات کرتے ہوئے کہا کہ روڈ پر حادثات کی وجہ سے بہت زیادہ قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں تمام طلباء موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال کریں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہوسکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ کی اہمیت اور پیدل روڈ کراس کرتے ہوئے انتہائی محتاط ہو کر روڈ کراس کریں روڈ سیفٹی دیوار اور واک کا مقصد طلباء میں روڈ سیفٹی اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا تاکہ طلباء روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل پیرا ہو ں تاکہ  حادثات میں کمی ہو سکے۔

علاوہ ازیں کالج کے اساتذہ کرام کو سلیوٹ کیا گیا جسکا کا مقصد اساتذہ کرام جو کہ قوم کے معمار ہیں کی خدمات کو تسلیم کرنا ہے۔ موٹر وے پولیس کے اس اقدام کو اساتذہ کرام طلباء اور شہریوں نے خوب سراہا۔

اس موقع پر 4-M سیکٹر – II بیٹ – 20 کے ایڈمن آفیسر گلزار حسین ان کی ٹیم اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر محمد اشفاق وائس پرنسپل فیاض احمد کے علاوہ کالج فیکلٹی اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔