سکھر۔22جون(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمدنے سکھرشہرمیں بند روڈ، واکنگ ٹریک پارک ،ملٹری روڈ سٹی باءپاس علاقہ ، دعا چوک اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ میونسپل کمشنر سکھر محمد علی شیخ ،اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی رانا محمدعمر، اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر نعمان افضل ،میونسپل عملہ و متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر سکھر نے شہر میں نئے تعمیر ہونے والے چوراہوں کی صفاءستھرائی اور سڑکوں کی صفائی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے برہمی کا اظہارکیا،میونسپل کمشنر سکھر و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ شہر کے اہم چوراہوں کی خوبصورتی کا خیال رکھا جائے، زیادہ سے زیادہ خوبصورت پھول اور شجر کاری کی جائے،ان پر کسی قسم کے کوءاشتہارات نہ لگائیں جائیں کیونکہ ان اشتہارات کے باعث ان کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔
کوئی کمپنی یا برانڈ ان پر اشتہارات لگائے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ،شہر میں کھلے عام گھومنے والی آوارہ گائیں جوکہ ان چوراہوں اور شہر کے دیگر گرین بلیٹ کی گرینری کو نقصان پہنچارہی ہیں، ان کے خلاف آپریشن کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر سکھر نے کہا کہ صبح سویرے جلدی شہر کی سڑکوں میں صفائی ستھراءکی صورتحال کا خاص خیال رکھتے ہوئے بہتر سے بہتر صفاءکویقینی بنایا جائے۔صبح اسکول ٹائمنگ سے قبل سڑکوں کی صفاءستھراءکو یقینی بنائیں تاکہ اسکول جانیوالے طلبا ءو طالبات کو دھول مٹی اور گندگی کا سامنا کرنے سے بچ جائیں۔