سکھر,22جون(اے پی پی )خیرپور پولیس کی بروقت کاروائی، پیٹرول پمپ سے ڈکیتی کرکہ فرار ہونے والے چار ملزمان گرفتار، زیر استعمال کار، چھینی گئی نقدی اور اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔ترجمان خیرپورپولیس کے مطابق خیرپور شہر کے قریب ہنگورجہ میں پیٹرول پمپ مینیجرنے بروقت واردات کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی جسکے بعد پولیس متحرک ہوئی مختلف مقامات اور داخلی و خارجی راستوں پر پولیس نے بروقت ناکہ بندی شروع کردی،اطلاع پرفرار ملزمان کا تعاقب کیا گیا، دوران تعاقب بائی پاس کے قریب فرار ملزمان کو چھنی ہوئی نقدی ، کار اور بغیر لائسنس اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں دانش ثناءاللہ اعوان، فہد عامر وڑائچ، علی رضا اعوان اور سمین لطیف گجر شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے علاقے سرگودھا سے بتایا جاتا ہے۔ملزمان نے دو ¿ران سفر ہنگورجہ کے قریب سچل پیٹرول پمپ سے پیٹرول بھروایا اور اسلحہ کے زور پے پمپ مینیجر سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے۔