گندم کے پیداواری مقابلوں میں اوکاڑہ کا پوزیشن حاصل کرنا اس بات کی غمازی ہے کہ ہمارے کسان نہ صرف محنتی ہیں بلکہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کو اپنائے ہوئے ہیں؛ڈپٹی کمشنر صبا اصغر

57

اوکاڑہ23،جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ گندم کے پیداواری مقابلوں میں اوکاڑہ کا پوزیشن حاصل کرنا اس بات کی غمازی ہے کہ ہمارے کسان نہ صرف محنتی ہیں بلکہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کو اپنائے ہوئے ہیں ہمیں اوسط پیداوار کو مزید بڑھانا ہے تاکہ غذائی خود کفالت کی منزل کو حاصل کیا جا سکے۔

ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے زرعی ایمر جنسی پروگرام کے تحت گندم اور کنولہ کے پیداواری مقابلوں انعامات حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  موجودہ حکومت نے وسائل کا رخ زرعی شعبہ کی طرف موڑ دیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کسان حکومتی مراعات سے فائدہ اٹھائیں، محکمہ زراعت جدید ٹیکنا لوجی کسانوں تک پہنچائے اور کاشتکار اپنی محنت سے ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ایمر جنسی پروگرام سے شعبہ زراعت میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، انشاء اللہ ہم مستقبل قریب میں اپنی اوسط پیداوار کو دگنا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

مقررین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی کسان دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو کسا ن کارڈ کے ذریعے شفاف انداز سے کھادوں ،بیج اور زرعی ادویات پر سبسڈی دینے 50 فیصد پر زرعی آلات کی فراہمی اور پیداواری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو انعا مات سے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ایگر یکلچر سیکٹر کی بہتری میں ان عوامل نے کلیدی کردار ادا کیا ہے بعدازاں انہوں نے اوکاڑہ کے کاشتکار محمد شاہین اختر جس نے گندم کے پیداواری مقابلہ میں پورے پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کی کو 5 لاکھ روپے انعام، نور محمد جاوید جس نے پورے پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کی کو 4 لاکھ کا انعام دیا، ضلع میں آصف جاوید نے پہلی ،محمد رفیق نے دوسری جبکہ اورنگزیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی انہیں بل ترتیب 3 لاکھ ، 2 لاکھ اور1 لاکھ کے انعامات دیئے گئے۔ سال 2019-2020 کے گندم کے پیداواری مقابلوں میں ناصر علی نے پہلی ،تسلیم اقبال نے دوسری جبکہ محمد شفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی انہیں بھی بل ترتیب 3 لاکھ ، 2 لاکھ اور 1 لاکھ روپے کے انعامات دیئے گئے۔ کنولہ کے پیداواری مقابلہ میں اوکاڑہ کے کاشتکار نور محمد جاوید نے ساہیوال ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر انہیں 3 لاکھ کا انعام دیا گیا۔

تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنما طارق ارشاد ،ڈائر یکٹر زراعت ساہیوا ل ڈویژن چوہدری شاہد حسین ،کسان بورڈ پاکستان کے صدر شوکت علی چدھٹر ،ممبر ضلعی زرعی ایڈوائزری کونسل علی یا یٰسین جوئیہ ،صدور پو ٹاٹو ریسرچ بورڈ پنجاب چوہدری مقصود احمد جٹ ،نمائندہ وزیر زراعت خرم حیات بھٹی ،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری مقصود اختر اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت راوَ ریاض انجم نے بھی  موجود تھے ۔