سندہ حکومت کی جانب سے ماڈل قرار دی ہوئی سول ہسپتال مٹھی کا شعبہ فزیو تھراپی پندرہ دنوں سے بند کر کہ تالے لگا دیےگے

18

تھرپارکر،23 جون (اے پی پی)؛ سندہ حکومت کی جانب سے ماڈل قرار دی ہوٸی سول ہسپتال مٹھی کا شعبہ فزیو تھراپی پندرہ دنوں سے بند کر کہ تالے لگا دیےگے ۔ شعبہ بند ہونے سے معذور اور جسمانی امراض میں مبتلا لوگ پریشان ہوگے ۔ سول ہسپتال مٹھی کا یہ شعبہ گزشتہ دس سالوں سے بہترین کام کر رہا تھا جس سے معذور اور جسمانی امراض میں مبتلا مریضوں کو کافی فاٸدہ ہو رہا تھا۔ شعبہ فزیو تھراپی چلانے والے ڈاکٹر پرتاب راۓ کی پروموشن ہونے کہ بعد ان کو ٹرانسفر کر کہ حیدرآباد ہسپتال میں پوسٹنگ دی گٸی۔ اس کہ جانے کہ بعد یہ شعبہ بند ہوگیا۔ جس کی وجہ کافی مریض پریشان ہیں۔ تھرپارکر ضلع میں یہ ایک ہی سول ہسپتال میں شعبہ کام کر رہا تھا۔ وہ بھی بند ہوگیا۔ تھرپارکر کہ سول سوسائٹی اور سماجی رہنماؤں لچھمن تھری، مشتاق قاسمانی، ایڈووکيٹ عاشق علی بجیر ۔ اکبر درس اور دیگران نے حکومت سے مطالبہہ کرتے ہوۓ کہا کہ اس  شعبہ میں ڈاکٹر مقرر کر کہ لوگوں کو پریشانی بچایا جاۓ۔