گوادر،24 جون (اے پی پی ): پاک بحریہ کے زیر اہتمام گوادر میں مقامی بچوں کے لیے منعقدہ سیلنگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا، سیلنگ کیمپ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر ویسٹ رئیر ایڈمرل جواد احمد تھے ۔
ہفتہ بھر جاری رہنے والا سیلنگ کیمپ اپنی نوعیت کا گوادر میں پہلا کیمپ تھا جس میں 10 سے 16 سال کی عمر کے بچوں نے کشتی رانی کی تربیت حاصل کی ۔
تقریب میں سیلنگ کیمپ کے شرکاء میں اسناد اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور کیمپ کے انعقاد کو سراہا ۔