خوشاب ، 24 جون (اے پی پی ): پشتونخوا میپ کے سینئر رہنما سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی غائبانہ نماز جنازہ خوشاب میں ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ کا اہتمام اے این پی ضلع خوشاب نے کیا تھا۔اس موقع پر عثمان خان کاکڑ کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات اور اے این پی کے کار کنوں نے شر کت کی۔