ملتان، 28 جون (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 5 سالہ گمشدہ بچہ لواحقین کی تلاش کے بعد والد کے حوالے کر دیا ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 5 سالہ یوسف ولد عاشق کو 2 روز قبل حفاظتی تحویل میں لیا تھا ،گمشدہ بچہ اپنے گھر کا ایڈریس نہیں جانتا تھا، بچے کو پولیس اسٹیشن کوتوالی سے گمشدہ پاکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا تھا، بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر کے بہترین سہولیات فراہم کی گئیں، بچہ والدین کے ساتھ ملتان آیا اور بچھڑ گیا تھا، بچے کا تعلق کلر والی ضلع مظفر گڑھ سے ہے ،بچے کے والد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام کا شکریہ ادا کیا۔