سول سیکرٹریٹ پشاور کے محکمہ زراعت کے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا 

27

پشاور، 28جون(اے پی پی): پشاور سول سیکرٹریٹ گیٹ نمبر4 کے قریب دوسری منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دوسری منزل میں  محکمہ زراعت اور ریونیو کے دفاتر قائم ہیں،  آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی 2 فائر ویکلز بمعہ 8 فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئیں، فائر فائٹرز نے بہترین انداز میں فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو 1122 کے بروقت رسپانس کی وجہ سے نہ صرف آگ پر قابو پایا گیا بلکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل ہوا جسکی وجہ سے آگ کو پھیلنے سے بھی روکا گیا۔