لودھراں،04 اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہروڑچوک لودھراں کے قریب پودا لگا کر ”پلانٹ فارپاکستان‘مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہاکہ ماہ اگست میں ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1لاکھ 22ہزار پودے لگائیں جائینگے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں بڑے پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ اُن کی آسان و بہتر نگہداشت کویقینی بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ قدآوار پودے لگانے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہ بہاول پورگیٹ سے ملتان گیٹ تک بارہ سو مزید پودے لگائیں جائیں گے، شجری کاری کے فروغ کیلئے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر وزیر اعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرؤف بابر نے کہاکہ پودے لگانا سنت رسولؐ اور کار ثواب ہے، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ درخت خود دھوپ جھیلتے ہیں اور دوسروں کوسایہ فراہم کرتے ہیں۔
عبدالرؤف بابر نے کہاکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شجر کاری مہم میں حصہ لیکر قومی ذمہ داری نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے فروغ سے آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرؤ ف بابر، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اشر ف صالح، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں سید ہ آمنہ مودودی، ڈی ایس پی حاکم علی و دیگر افسران نے بھی پودے لگائے۔











