حسن ابدال،06اگست(اے پی پی): تھانہ جنڈ پولیس کی اہم کامیابی ،موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزم کو ٹریس کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا، دوران تفتیش ملزم کے قبضہ سے 03عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں۔
ملزم کی شناخت محمد فیضان ولد محمد الطاف سکنہ رتی کھیڑی تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے نام سے ہوئی ۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی۔











