شجاع آباد، 07 اگست (اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر،میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر ،سب انجینئر،سیکورٹی انچارج آفیسر ہمراہ لائسنسداران نے محرم روٹس کا دورہ کیا، سیکورٹی کے انتظامات چیک کیے اورمحرم روٹس کا بھی جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے امام بارگاہ امامیہ،امام بارگاہ حسینیہ کا معائنہ کیا اور امام بارگاہ کے متولی سے ملاقات کی اس کے بعد چوطاقہ گیٹ اور کربلا کا دورہ کیا اور لائسنسداران کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تمام کام انشاللہ بروقت کیے جائے گے، تمام روٹس کی میں خود نگرانی کروں گا، انشاء اللہ جو بھی شکایات موصول ہوگی انکو فوری طور پر حل کردیا جائے گا جس پر لائسنسداران نے اطمینان کا اظہار کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔











