اٹک،07 اگست (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے سماجی و کاروباری شخصیات زبیر خان ایڈووکیٹ اور محمد حسن کے تعاون سے نئی تعمیر شدہ تین میلہ پولیس چوکی اٹک سٹی کا افتتاح کردیا، ایس ڈی پی او صدر اٹک سرکل/ اے ایس پی محمدجواد اسحاق بھی انکے ہمراہ تھے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس کے تمام افسران و جوانان کو عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور میرٹ کی پاسداری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔پکٹس پر تعینات تمام افسران و جوانان کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ دوران چیکنگ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں اور شریف شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کی کوئی گنجائش نہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمرہ جات کے ذریعے اٹک شہر کے انٹری ایگزٹ پوائنٹس کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔اٹک پولیس عوام کے جان و مال اور آبرو کی حفاظت کا فریضہ ہر صورت با احسن خوبی انجام دے گی۔ اس موقع پر شرکاء نے زبیر خان اور محمد حسن کو نئی پولیس چوکی کی عمارت تعمیر کرنے میں کاوش پر خراج تحسین پیش کیا۔











