اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ امور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کر ہمرہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی نے کہا کہ تمام مسالک کے لوگ نواسہ رسول ۖ کی یاد اپنے اپنے انداز میں منا رہے ہیں، تمام مسالک کے علمائ، واعظین کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، یہ اللہ کی نعمت ہے، ہم نے اس میں امن و امان اور سلامتی کو قائم رکھنے کے لئے، اتحاد و وحدت کو فروغ دینے کے لئے بڑا کردار ادا کرنا ہے، ہم سب مل کر اسی اتحد و وحدت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔











