ممبر صوبائی اسمبلی عاقب اللہ خان کی تربیلا ڈیم ایکسٹینشن کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو

30

تربیلا، 12 اگست ( اےپی پی): ممبر صوبائی اسمبلی عاقب اللہ خان  نے تربیلا ڈیم ایکسٹینشن کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربیلا فائیو سے 1530 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ اس سے ہمار ا بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے  مزید کہا کہ صوابی کی جتنی بھی فصلیں ہیں وہ اس سے سیراب ہو ں گی اور خوشحالی آئے گی۔