تھرپارکر؛ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم پر ٹنڈو محمد خان میں حملے کے خلاف احتجاج

23

تھرپارکر،13اگست(اے پی پی):ٹنڈو محمد خان میں پی پی کارکنان  کیجانب سے  وزیراعظم کے معاون خصوصی پر حملہ کے خلاف تھرپارکر کے مختلف شہروں چیلہار، ونگو، کلوٸی میں پی ٹی آٸی کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ انہوں نے کہا کہ سندہ میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت دیکھ کر پی پی بوکھلاہٹ کے شکار ہے، پی پی رہنما سندھ میں غلط روایت ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی کے غیر اخلاقی غیر تربیت یافتہ لیڈر اور کارکنان اپنے حد میں رہیں، پی پی سندھ میں اپنی بساط لپٹی دیکھ کر دہشتگردی پر اترآئی ہے۔

 انہوں نے مطلبہ کیا کہ حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔