اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی ):پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست ہمارے لیے بڑی خوشی کا دن ہوتا ہے ، یہ ہماری آزادی کا دن ہے ، آنے والی نسل کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ آزادی ہمیں بڑی قربا نیوں کے بعد حاصل ہو ئی ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل کو چاہیے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کی سوچ کے مطابق اس ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ، انشاءاللہ نئی نسل ہی پاکستان کو آ گے لے کر جائے گی اور پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائے گی ۔











