پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے اتحاد و یگانگت کی فضا کو فروغ دیتے ہوئے انتہائی ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت کی اشد ضرورت ہے ؛ سینئر صحافی جاوید فاروقی

60

لاہور ،13 اگست(اے پی پی): سینئر صحافی جاوید فاروقی  نے   کہا  ہے کہ قوم کو یوم آزادی مبارک ہو، ہمیں پاکستان کو مظبوط اور عظیم  بنانے کے لیے اتحاد، یگانگت اور یکجہتی کی شدید ضرورت ہے، ہمیں رنگ، نسل، قوم، مذہب اور فرقہ بندی اور ہر تفریق کو بالائے تاق رکھتے ہوئے یکجا ہو کر اس ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے ۔

یوم آزادی کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی جاوید فاروقی نے کہا کہ مسلسل جدوجہد سے ایسی مظبوط سیاسی بنیادیں فراہم کرنا ہےجس سے یہ ملک عالمی سطح پر قوموں کی برادری میں ایک نمایاں مقام حاصل کر سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر کہیں کوئی خامی و خرابی ہے تو اس کو مثبت انداز میں نشاندہی کرنا ہم صحافی برادری کا کام ہے اور اس حوالے سے ذمہ دارانہ صحافت کی اشد ضرورت ہے۔