لاہور، 13 اگست(اے پی پی): معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں آزاد فضا دی ہے اس کی قدر کیجیے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپکو چیلنج کرتا ہوں کہ کسی ایسے ملک میں جا کر دیکھیں جو آزاد نہ ہوں، آپکو ہر شخص زیر عتاب محسوس ہو گا اور اس کیلئے بے پناہ چیلنج اور مشکلات ہونگی۔
قاسم علی شاہ نے کہا کہ اللہ نے ہمیں آزاد ملک میں پیدا کرکے ان تمام مشکلات سے محفوظ رکھا ہے،اس پر اس کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔











