لاہور، 14 اگست(اے پی پی):سابق صدر ایل سی سی آئی محمد علی میاں نےیوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سرسید احمد خان سے لے کر قائد اعظم تک تمام قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اس خطے کی صنعت و تجارت پر غیر مسلموں کا غلبہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس دن جہاں ہمیں مذہبی اور معاشرتی آزادی ملی وہاں ہمارے لیے تجارت اور صنعت میں بہت سارے نئے مواقع پیدا ہوئے۔
محمد علی میاں نے کہا کہ آج ہزاروں فیکٹریاں اور کروڑوں مسلمان تاجر اس ملک کی خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ہم شکر گزار ہیں ان ماؤں، بہنوں ، بچوں اور بزرگوں کے جنہوں نے ہمیں یہ وطن بنا کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک کی دن دگنی رات چوگنی ترقی کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دیں۔











