آج ہم عہد کریں کہ قائدِ اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو دنیا کا عظیم ترین ملک بنانا ہے؛ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا یوم آزادی پر پیغام

17

لاہور، اگست 14 (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ  الحمد للہ پاکستان کا دفاع مضبوط تر ین ہاتھوں میں ہے ،پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج ہے جو دشمن کو بھر پور جواب دیتی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے  جشن آزادی کے موقع پراپنے  ویڈیو پیغام  میں  کیا ۔ چوہدری محمد سرور نے  کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ قائدِ اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو دنیا کا عظیم ترین ملک بنانا ہے۔انہوں نے قیام پاکستان اورملکی دفاع کے شہداء کی عظمت کوسلام پیش کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ یوم آزادی پر کشمیری اور فلسطینی عوام کی آزادی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر اور فلسطین بھی آزاد ہوں گے،ہم پاکستان کو قائد کے ویژن کے مطابق مضبوط اور خوشحال بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کو عہد کر نا ہے کہ ملکی ترقی ‘استحکام اور امن کیلئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے۔