عارف والا ؛ محرم الحرام کے سلسلہ میں پولیس کا فلیگ مارچ

42

عارف والا،18اگست(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم ،ڈی پی او پاکپتن فیصل مختار کی زیر سرپرستی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں فلیگ مارچ  ہوا ، فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس،ایلیٹ فورس،ریسکیو،ٹریفک پولیس، سمیت دیگر متعلقہ اداروں  نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم ،ڈی پی او پاکپتن فیصل مختار نے  شہر کے مختلف مقامات اور جلوس کے روٹس کا جائزہ لیا۔عاشورہ محرم تک مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی فول پروف بنانے اور  امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ، سیکورٹی کی تمام صورتحال کو سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹر کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام مسالک کے لوگ اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ  علماء اکرام،امن کمیٹی کے اراکین،وکلا،تاجر اور میڈیا نمائندگان  امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ایک صفحے   ہیں ۔