ملتان، 23 اگست ( اےپی پی): چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے دوران ریسکیو آپریشن عدم توجہی غفلت کا شکار گھر سے بھاگے بھیک مانگتے 7 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں۔ بچوں کو شہر کے مختلف مقامات سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور لواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں