بورے والا ،25 اگست (اے پی پی ):آر پی او ملتان سید خرم علی شاہ نے ڈی پی او وہاڑی کے ہمراہ بورے والا کا دورہ کیا اپنے دورہ کے دوران وہ مختلف تھانوں میں گئے تھانوں کا ریکارڈ اور حوالات کا بھی معائنہ کیا اسکے علاوہ انہوں نے زیر تعمیر تھانوں کی نئی بلڈنگ کے کام کے معیار کو بھی چیک کیا اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تھانوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہےڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی نے تھانوں کے حوالہ سے بریفنگ دی ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ انصاف کی بنیادی اکائی تھانہ ہے تھانہ بارے عمومی رائے تبدیل کرنے کے لیے ایس ایچ اوزاپنے رویہ میں بہتری لائیں انہوں نے کہا کہ پولیس کے ہر اچھے کام پر عوام کی طرف سے خاصی پذیرائی ملتی ہے دیانت داری سے فرائض کی انجام دہی سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہےمظلوم کی داد رسی اپنی عاقبت سنوارنے کا ذریعہ ہے اس لیے کسی مظلوم کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا فوری ازالہ کریں آر پی او نے تھانوں کےفرنٹ ڈیسک اور مال خانہ کا بھی معائنہ کیا تھانوں میں آئے سائلین کی درخواستوں پر احکامات صادر کئے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی،قمار بازی،قحبہ خانوں کے خلاف سخت کارروائی کریں آر پی او سید خرم علی نے دربار بابا حاجی شیر دیوان کی سیکیورٹی چیک کی اورمزار پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔
Home National District News پنجاب حکومت تھانوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے:ریجنل پولیس...