سیکٹر سپورٹ پروگرامTVETکے نفاذ کے دوسرے مرحلے میں36,800مردوں وخواتین کی صنعت کی مانگ کے مطابق مہارت کی بنیاد پر تربیت کی جارہی ہے،فیصل احسان

23

کوئٹہ، 01 ستمبر (اے پی پی ): ریجنل کوآرڈینیٹر ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام فیصل آحسان نے کہا کہ ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام ٹریننگ فنڈ کے ذریعے NAVTTC صوبائی ٹیوٹا اور PVTC کے ساتھ کام کر رہا ہے ، گزشتہ 4 سالوں میں بلوچستان میں 1،784 مرد و خواتین کو متعلقہ مہارت کی تربیت دی گئی ہے۔ .اس طرح یہ اس خطے کی اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہے ، انہوں نے یہ بات بلوچستان ماربل پرائیویٹ لمیٹڈ میں ٹی وی آئی ٹی کی ٹیکنیکل ایڈوائزر کمیونیکیشن سونیا عمیر، ایس اے پی کمیونیکیشن کے منیجر میڈیا محمد صغیر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو بریفننگ دیتے ہوئے کہی، ریجنل کوآرڈینیٹر ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام فیصل آحسان نے کہا کہ پاکستان کے TVETسیکٹر سپورٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں قومی ، صوبائی اور علاقائی سطح پر اصلاحات کے لیے 62.5 ملین یورو کی فنڈنگ کی جا رہی ہے۔اس پروگرام کو یورپی یونین ، وفاقی جمہوریہ جرمنی اور شاہی ناروے کے سفارت خانے نے مالی تعاون فراہم کیا ہے۔ TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام تحت نجی شعبے کے ساتھ تربیتی طریقہ کار میں بہتری اور سیکھنے والوں کی نوکری کے لیے باقاعدگی سے رابطہ قائم کرتے ہیں اور اس پروگرام کے نفاذ کے دوسرے مرحلے میں 36,800مردوں وخواتین کی صنعت کی مانگ کے مطابق مہارت کی بنیاد پر تربیت کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ٹی وی آئی ٹی کی ٹیکنیکل ایڈوائزر کمیونیکیشن سونیا عمیر نے کہا کہ بلوچستان ماربل پرائیویٹ لمیٹڈ میں دوران ملازمت 20 کے قریب ٹرینی کام سیکھ رہے ہیں اور ان میں سے بیشتر کو پہلے ہی سے نوکری کی پیشکش کی گئی ہیں اور اسی طرح ، زیارت ماربل ، گل ماربل ، اور خان ماربل میں ملازمت کے مواقع TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس موقع پر صحافی مندوبین کو بلوچستان ماربل پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ کروایا اور انہیں بلوچستان ماربل پرائیویٹ لمیٹڈ کے حوالے سے آگاہ کیا ۔