کراچی۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے حلقہ پی ایس 99 کے مختلف علاقوں کا بدھ کو دورہ کیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دو روز قبل وزیر اعلی سندھ میرے حلقہ اور یوسی 31 ضلع ایسٹ میں نام نہاد کھلی کچہری لگانے گئے تھے، وہ کھلی کچہری تو نا تھی بلکہ ائیرکنڈیشنڈ ٹینٹ لگوا کر ایک سوسائٹی میں فوٹو سیشن تھا ،کرپشن سے انفیکٹڈ سی ایم اور کراچی کے عوام کے جانب سے ریجیکٹڈ ایڈمنسٹریٹرلگے ہوئے ہیں، ان کو جواب دینا چاہینگے کہ کراچی کو کچرا کنڈی بنانے کا زمہ دار کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو چاہئے کہ جائیں اور عوام کے بیچ میں کھلی کچہری لگائیں، بند ٹینٹ کی کچہریاں لگا کر عوام کو بے وقوف نا بنائیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس وقت آپ قندھار یا کابل میں نہیں کھڑے ہیں، یہ کراچی کا حلقہ پی ایس 99 ہے،جہاں وزیراعلی نے دورہ کیا تھا،ایئرکنڈیشن ٹینٹ لگاکر بات کررہے تھے،پولیس کے دستوں نے نکالا انہیں، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو اس علاقے میں آنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں ، نالیاں سب بھرے ہوئے ہیں،وزیراعلی صرف فوٹو سیشن کرتے رہے، اس حلقے میں سندھ حکومت نے ایک نالا ایک روڈ تک نہیں تعمیر کروایا ہے، 8 ہزار 9 سو ارب سندھ حکومت کو وفاق نے دیے، اس حلقے میں جگہ جگہ گٹروں کا پانی موجود ہے پینے کا پانی موجود نہیں،کراچی کے روڈ کچرہ کنڈی بن چکے ہیں،کراچی میں نلکے سے پانی نہیں آتا لیکن ٹینکر سے پانی آرہا ہے،واٹر بورڈ میں منشیات فروشی سے زیادہ پیسہ رشوت کا اس میں ہے،سارے پیسے بلاول زرداری کے پاس جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ پاک نے اس قوم کے لیے سلیکٹ کیا،عوام نے انہیں الیکٹ کیا،کراچی کی عوام پر سندھ حکومت نے ایک رجیکٹڈ ایڈمنسٹریٹر مسلط کردیا ہے، پی پی کے لوگ لینڈ مافیا، قبضا مافیا، پانی چور مافیا ہیں، بلاول سمیت سب سے حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار پھر بارش آئے گی کراچی دوبارہ ڈوب جائے گا، سندھ حکومت نے بارش سے بچنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں، ہم نے کراچی کے نالے صاف کروائے ہیں سندھ حکومت نے دوبارہ بھر دیے ہیں،ہم نے سندھ حکومت کو پیسے دے دہے ہیں،اگر مسائل حل نہیں ہوئے تو وزیراعلی ہاس کے سامنے دھرنہ دیں گے،حلقے کی عوام کو لیکر وزیراعلی ہاس پر دھرنہ دوں گا۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا وزیر ٹینکر مافیا کا سربراہ ہیں،بلاول کے پانچ پیارے اس شہر کو تباہ کررہے ہیں، شہر کراچی کا حشر کیا ہوا ہے، کچھ روز قبل فیکٹری میں 17 مزدوروں کے قاتل بلاول زرداری اور ان کے پانچ پیارے ہیں،ہم نے وفاق نے 54 فائربرگیڈ سندھ حکومت کو دیئے لیکن ان کو چلانے کی طاقت سندھ حکومت کے پاس نہیں ہے،میں نے کل چیف سیکرٹری کو خط لکھا ہے، مہران ٹائون فیکٹری میں ملوث تمام محکموں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، بلاول کے وزیر پیسہ اکٹھا کرنے کی مشین ہیں،پیپلزپارٹی نے کراچی کو دنیا کے 10 گندے شہروں میں شامل کروا دیا ہے، کراچی کی عوام مراد علی شاہ اور ان کے پورے خاندان سے حساب لے گی، مراد علی شاہ میری دشمنی میں چمچوں کے ساتھ یہاں پہنچے لیکن وہ عوام کے بیچ میں نہیں آئے، مراد علی شاہ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔