کراچی ،05ستمبر(اے پی پی ): آج ڈی ایم سی ساؤتھ کی جانب سے یوم دفاع ویمن سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، ریس کا مقصد بچوں میں یوم ِ دفاع کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اُنکی حوصلہ افضائی کرنا تھا ، ریس کا افتتاح کمشنر کراچی نوید شیخ نے ربن کا ٹ کر کیا ، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساﺅتھ ڈاکٹرافشاں رباب نے پھول پیش کئے ، ریس کے افتتاض کے موقع پر کمشنر کراچی کا کہنا تھا خواتین ہرشعبے میں خود کو منوانے کی صلاحیت رکھتی ہیں .یوم دفاع ویمن سائکلنگ ریس شرکا کی یوم دفاع کے ہیروز سے محبت کا ثبوت ہے ، تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساﺅتھ ڈاکٹر افشاں رباب نے کہا یوم دفاع ویمن سایکلنگ ریس کا مقصد یوم دفاع کے شہید ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔ سائیکل ریس کمشنرہاﺅس سے شروع ہوکر زینب مارکیٹ ,تبت سینٹر سے ہوتی ہوئی کے ایم سی اولڈ بلڈنگ پر اختتام پزیر ہوئی جہاں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی تھی ، ڈیفنس ڈے وویمن سائیکل ریس میں پاک آرمی کی حمیرا نے ونرٹرافی حاصل کی جبکہ سمیرا نے دوسری اورطیبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تقریب میں سندھ اولمپکس کے احمد علی راجپوت,وسیم ہاشمی ,لیاری سے تعلق رکھنے والی خواتین ومرد باکسرز موجود تھے ۔











