ملتان؛ غیر صحت بخش خوراک کی تیاری،پاپڑ فیکٹریز، بیکریز اور سپر سٹورز پر 70 ہزار جرمانہ عائد

18

 

ملتان، 7 ستمبر (اے پی پی ):پنجاب کے عوام کےلیے خالص خوراک کی یقینی فراہمی کا مشن جاری   ہے ،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دوسرے روز بھی پاپڑ فیکٹریز، بیکریز اور سپر سٹورز کی چیکنگ کی، چیکنگ کے دوران 200 لیٹر حشرات زدہ مکسچر، 100 کلو ناقابل سراغ اجزاء، 15 کلو ایکسپائرڈ مصالحے تلف کردیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ پاپڑ کی تیاری میں کھار، نوشادر، بورا کی ملاوٹ کرنے پر سنیکس یونٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے ،  سویٹس اینڈ بیکرز کو زائدالمعیاد بیکری آئٹمز فروخت کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایکسپائرڈ مصالحہ جات کی فروخت کرنے پر سپر سٹور کو بھی 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے  جبکہ انسانی خوراک کی ترسیل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔