لاہور 7ستمبر(اے پی پی): کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اہم اجلاس ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ،پروفیسرجاویدچوہدری ودیگرافسران نے شرکت کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین اورصوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیااور سیکرٹری صحت ودیگرافسران نے وزیر صحت کو انسدادڈینگی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیاصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں انسدادڈینگی سرگرمیوں کو تیزکردیاگیاہےپنجاب کے تعلیمی اداروں میں زیروآوریاخصوصی زیروپیریڈ کے ذریعے بچوں میں ڈینگی کے متعلق آگاہی دی جائے اورسپیشل برانچ کی نشاندہی پر تمام مقامات پر ڈینگی لارواکی تلفی کو ہرصورت یقینی بنایاجائے پنجاب کی انتظامیہ صوبہ بھرمیں کورونااور ڈینگی پر قابو پانے کیلئے بہت محنت کررہی ہےتمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزڈی ایگ کی سفارشات پر عملدرآمدکویقینی بنائیں علاوہ ازیں شہری اپنے گھروں،دوکانوں اور پانی کھڑارہنے والے مقامات کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں پنجاب کے تمام مزارات اور مساجدمیں بھی انسدادڈینگی کارروائیوں کو یقینی بنایاجایا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کی تمام مساجدمیں جمعہ کے خطبات کے دوران ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق آگاہی لیکچردئیے جائیں گے اور پی ایچ اے کو گرین بیلٹس اور پارکوں کی صفائی کو یقینی بنائے رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے عوام کیلئے ڈینگی بارے موثرآگاہی مہم چلائی جارہی ہے چنانچہ مون سون سیزن کے دوران انسدادڈینگی ٹیمیں زیادہ متحرک رہیں گی اور ہم صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اور تمام محکمہ جات انسدادڈینگی کے حوالہ سے جاری کردہ گائیڈلائینز پرعملدرآمدیقینی بنا رہے ہیں جبکہ مانیٹرنگ،سرویلنس اور رپورٹنگ کے معیاکوبہتربنانے کی ضرورت ہے سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ فوری طورپر کوتاہیوں کو دورکرے ڈینگی کے زیادہ کیسزوالے اضلاع کو الرٹ رہناہوگا اور پنجاب کے تمام تعمیراتی مقامات پرصفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجانا ضروری ہے اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف سیدسعیدالحسن شاہ نے بتایا کہ پنجاب کی تمام مساجداور مزارات پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھاجارہاہے اور ہم سب کو مل کر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے محنت کرنی ہوگی۔
Home National District News صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی...