اسلام آباد، 23 ستمبر (اے پی پی ):وزیراعظم عمران خان نے بدھ 22 ستمبر کو وفاقی وزراءکے ساتھ پرفارمنس ایگریمنٹس پر دستخط کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وفاقی کابینہ نے ستمبر 2019 میں وفاقی وزارتوں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کی غرض سے معاہدوں پر دستخط کرنے کی منظوری دی تھی۔مالی سال 2019-20 میں 11 وزارتوں/ڈویژنوں کے ساتھ کامیاب پائلٹ پراجیکٹ کے بعد تمام 41 وزارتوں/ڈویژنوں کے ساتھ کارکردگی کے معاہدوں پر مالی سال 2020-21 میں دستخط کیے گئے۔وفاقی حکومت نے اب آئندہ دو مالی سالوں کے لیے وزیر اعظم اور وزراء کے درمیان کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ان معاہدوں کے تحت تمام وزارتوں کے کل 1090 اقدامات شامل ہیں۔یہ اقدامات ترقیاتی منصوبوں ، معیشت ، پالیسی سازی، اصلاحات اور دیگرمتفرق شعبوں سے متعلق ہیں۔کارکردگی کے معاہدے ان گورننس اہداف کی بہتری پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
1: طرز حکمرانی (Governance) میں بہتری لانا
2: سالانہ اہداف میں اصلاحاتی ایجنڈے کو شامل کرنا
3:حکومت کے لیے سالانہ اہداف کا تعین کرنا
4: گورننس کو طریقہ کار کی بجائے نتائج پر مرکوز کرنا
5:موثر پرفارمنس آڈٹ کے لیے بیس لائن کا تعین کرنا
6: ڈیٹا کی بنیاد پر سہ ماہی پیش رفت کا جائزہ لینا
7:انتظامی امور کی انجام دہی میں رکاوٹوں کی پیش بندی کرنا
8:بین الوزارتی رابطہ کو یقینی بنانا
9:حکومتی ایجنڈے کے تسلسل کو یقینی بنانا
10:حکومتی ایجنڈے کو عوام تک پہنچانا۔











