ہراسگی کے معاملے پر معاشرے کو کھڑا ہونا ہو گا؛ صدر مملکت عارف علوی

10

لاہور،24ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ  کو  یہاں مقامی ہوٹل میں ”خواتین کی ہراسگی” کے موضوع پر منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب میں  کہا ہے  کہ ہراسگی  کے  معاملے  پر  معاشرے   کو  کھڑا ہونا ہو گا۔انہوں  نے کہا کہ خواتین ملک کی کل آبادی کا نصف ہیں اس لئے انہیں ہر شعبہ میں برابری اور مساوات کا حق حاصل ہے جبکہ حکومت صنفی امتیاز کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کرتی ہے۔

خواتین کے حجاب کے حوالے سے صدر مملکت نے بھارتی صحافی ارون دھتی رائے کا حوالہ دیا جنہوں نے خواتین کے حجاب پہننے کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید کی ہے اور عورت کے اپنی مرضی کے مطابق برقعہ یا حجاب پہننے کو درست قرارد یا ہے۔انہوں  نے کہا کہ کسی کو نہ تو زبردستی حجاب پہنایا جا سکتا ہے اور نہ کسی کا حجاب اتارا جا سکتا ہے۔