پاکستان 10 ارب ٹری سونامی، قومی ماحول کے تحفظ سمیت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے موافقت کے راستے پر گامزن ہے؛ وزیراعظم عمران خان

19

اسلام آباد، 24ستمبر (اے پی پی ):  وزیراعظم عمران خان نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر  اپنے خطاب میں کہا ہے کہموسمیاتی تبدیلی آج ہمارے کرہ ارض کے وجود کو لاحق خطرات میں سے ایک ہے۔ پاکستان کا عالمی اخراج حرارت میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، پھر بھی ہم دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متعلق 10 انتہائی زد پذیر ممالک میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 ارب ٹری سونامی کے ذریعے پاکستان میں دوبارہ جنگلات اگانے، قومی ماحول کے تحفظ، قابل تجدیر توانائی کی طرف رجوع کرنے، اپنے شہروں سے آلودگی ختم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے موافقت کے راستے پر گامزن ہیں۔