اسلام آباد، 24 ستمبر (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کوویڈ وبا سے نبرد آزما ہونے میں کامیاب رہا ہے ، سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی نے قیمتی جانوں اور روزگار کو بچانے کے ساتھ ساتھ معیشت کو رواں رکھنے میں مدد دی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سماجی تحفظ کے پروگرام احساس کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ سے زائد خاندانوں کو بچایا گیا ہے ۔











