اوکاڑہ،08اکتوبر(اے پی پی ):آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او فیصل گلزار نے تھانہ بصیر پور میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔کھلی کچہری میں سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے۔ ڈی پی او فیصل گلزار نے موقع پر ہی سائلین کی داد رسی کے لیے احکامات جاری کیے اور کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گااورشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔











