ہرنائی ؛ ضلعی انتظامیہ کیجانب سے زلزے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا

19

ہرنائی ،08اکتوبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انظامیہ کی جانب سے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں ہرمحلہ میں جاکر سروے کررہی ہے اور نقصانات کا جائزہ لیا جارہاہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زلزلہ متاثرین میں مزید ضروری اشیاء فراہم کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے کہا ہے کہ اس سے پہلے زلزلے سے شدید تباہ شدہ مکانات میں کچھ ٹینٹ بھی تقسیم کرچکے ہیں،   ہرنائی انتظامیہ کی جانب سے زلزلہ متاثرین کو رضائی چار پائی کچن کا سامان اور مچھر دانیاں فراہم کی جارہی ہے جبکہ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت اشیا خوردنوش اور ٹینٹ وغیرہ کی اشد ضرورت ہے، ہم کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبورہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹینٹ کیساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کیا جائے تاکہ ہم اپنی گزربسرکرسکے۔