مانسہرہ،12اکتوبر(اے پی پی):مانسہرہ کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے موسم سرد ہو گیا ہے۔سیاحتی مقامات وادی ناران کے پہاڑوں سمیت جھیل لولوسر جھیل سیف الملوک آور بابو سر ٹاپ ہر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے آج دوسرے روز بھی جاری ہے سیاحتی مقامات جھیل لولوسر جھیل سیف الملوک سمیت ناران کے پہاڑوں پر برفباری،جھیل لولوسر آور جھیل سیف الملوک پر دو آنچ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ لولوسر جھیل پر برف باری سے سیاح بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بابو سر ٹاپ روڈ عارضی طور پر بند ہو گئی ہے جس سے گلگت بلتستان جانے والی مسافر گاڑیوں کو شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔











