ملتان،13اکتوبر(اے پی پی ):وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹرعامراعجازنے کہا ہے کہ ہماری یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی واحد انجینئرنگ یونیورسٹی ہے ، ہمارے ہاں 25فیصداساتذہ پی ایچ ڈی اور12فیصد پی ایچ ڈی کرنے گئے ہوئے ہیں جبکہ باقی تمام اساتذہ ایم فل ہیں ، داخلوں کےاضافے کودیکھتے ہوئے ہم نے یونیورسٹی میں داخلہ کی تاریخ میں اضافہ کردیاہے جوکہ اب 25اکتوبر2021تک ہے ۔ بچے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں اوریونیورسٹی آکربھی داخلہ فارم فل کرسکتے ہیں، طلباءو طالبات کی آسانی کے لئے یونیورسٹی تمام اقدامات اٹھارہی ہے جنوبی پنجاب کے طلباءوطالبات کیلئے دونئے پروگرام شروع کررہے ہیں جو کہ بی ایس بزنس مینجمنٹ اور انٹرپرونیئرشپ اوربی ایس آرکیٹیکچرل ٹیکنالوجی ہیں ۔ باقی انجینئرنگ کے تمام پروگرامز پہلے سے ہی چل رہے ہیں۔طلبا ءوطالبات کااعتماد ہی ہے کہ یونیورسٹی نے چارسال میں بہترین مقام حاصل کر لیاہے حکومت پنجاب کے شکرگزارہیں جن کی جانب سے بروقت فنڈزجاری ہونے پرلاڑکے قریب نئی بلڈنگ کی تعمیرکاکام تیزی سے جاری ہے۔











