ملتان؛ بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل اوکاڑہ نے اپنے نام کر لیا

91

ملتان، 15 اکتوبر (اے پی پی ): ملتان کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے زیر اہتمام بلائنڈ کرکٹ  ٹی ٹوئنٹی  کا فائنل   ملتان بمقابلہ اوکاڑہ  بلائنڈ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملتان کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ نے پہلے کھلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے جس میں محمد صفدر نے 51  رنز کی اننگز کھیلی، بعد میں اوکاڑہ کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ نے 160 رنز کا ہدف 17 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور اس طرح اوکاڑہ نے یہ سیریز اپنے نام کر لی۔

 اوکاڑہ کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کی طرف سے افتخار ٹائیگر نے نمایاں انگز کھیلی اور فائنل کے مین آف دی میچ قرار پائے۔

 اس موقع پر صدر کلب ہزا شہزاد احمد نے   ڈی ایس  اور اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم اور ضلعی انتظامیہ نے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ عدنان نعیم نے نابینا کرکٹ کے لیے اپنا تعاون آئندہ بھی جاری رکھنے کا وعدہ کیا اور نابینا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

  تقریب میں  مہمانوں نے انعامات اور سفید چھڑیاں تقسیم کی اور یوم تحفظ سفید چھڑی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفید چھڑی کے حامل افراد کا خیال کرنا چاہیے ، یہ لوگ ملک کے لیے مفید شہری ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔