سکھر،15اکتوبر(اے پی پی ):پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر علامہ نور احمد قاسمی اور مفتی محمد اشرف سکندری ،حاجی محمد جاوید میمن،ڈاکڑسعیداعوان،مولانااللہ وسایاحسینی اور کثیرتعداد میں علماءکرام اور تنظیمات اہلسنت کے قائدین نے شرکت کی۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آمد کی خوشی میں نوجوان اور بزرگوں نے سرکار کی آمد کے نارے لگاتے ہوئے اپنے جوش اور جذبے کا اظہار کررہے تھے اور جگہ جگہ ریلی شرکاءکا استقبال گلاب کے پھول سے نچھاور کرتے ہوئے کیا ۔
حضرت جیئے شاہ جیلانی پرانہ سکھر سے ہوتے ہوئے پریس کلب پر پونچھا کر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر علامہ نور احمد قاسمی نے کہا کہ تاجدارِ ختم نبوت شمع رسالت کے پروانے ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شایان شان طریقے سے منائیں گے ۔ عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت تک ناموس رسالتﷺ کا تحفظ اور جشنِ ولادت مناتے رہے گے اس میں کوئی روکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، جشن ولادت منانا عین اسلام ہے، سبزہ پرچموں کی بہار امن کا پیغام اور جگمگاتی روشنیاں خوشحالی کا عندیہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں رواداری محبت احترام انسانیت کے فلسفے کو پرونا چڑھنا ہیں، ظلمتوں اندھیروں اور ناانصافی کو درود سلام کے صداؤں میں نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ سے ختم کریں گے ۔











