پشین،15 اکتوبر (اے پی پی): سیکرٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈلائف بلوچستان دوستین جمالدینی نے کہاکہ درخت شہریوں کے قدرتی حسن میں اضافہ کرنے ساتھ لوگوں کو صاف ماحول فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں، جنگلات کی حفاظت محکمہ فارسٹ اور کمیونٹی دونوں کی زمہ داری ہے اور کمیونٹی کے بھر پور تعاون کے بغیر جنگلات کا تحفظ نامکمن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین فارسٹ آفس نرسری ،بند خوشدل خان میں سونامی ٹری پلانٹیشن ،تعمیر تفریحی پارک کے دورہ کے موقع پر کہی۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر پشین اجمل خان کاکڑ نے فارسٹ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ دوستین جمالدینی نے کہاکہ درخت علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی تخلیق میں مدد دیتےہیں جوکہ زندگی کیلئے بہت ضروری ہے، درختوں کی کثرت سےمالیاتی آلودگی کا خاتمہ اور بارش برسنےکے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ کہ بند خوشدل میں یہ پودے لگانا ہی کافی نہیں بلکہ ان کی حفاظت اور پرورش پر خصوصی توجہ دینا زیادہ اہم ہے۔
اس موقع پر چیف کنزرویٹر آف فارسٹ نارتھ زغم علی ،پروجیکٹ ڈائریکٹرٹین بلین ٹری سونامی پروگرام فاریسٹری کمپونینٹ علی عمران ،نیاز کاکڑ کنزرویٹر آف فاریسٹ ، نصر اللہ مندوخیل ڈپٹی کنزرویٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر پشین اجمل خان کاکڑ سید ثناءاللہ رینج فارسٹ آفیسر پشین ودیگر موجود تھے۔











