اوکاڑہ؛ موٹروے پولیس کے زیراہتمام عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کے حوالے سے مقابلہ حسن نعت اور حسن قرآت کا انعقاد

33

اوکاڑہ،15اکتوبر(اے پی پی ):ربیع الاول کی مناسبت سے ملک بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی محافل جاری ہیں۔ ڈی آئی جی موٹروے ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی کی ہدایات کے مطابق سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی عاطف شہزاد کی زیر نگرانی موٹروے پولیس اوکاڑہ آفس میں شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے نبی کریم سے محبت کے اظہار اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروقار محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں موٹروے پولیس کے افسران جوانوں اور خواتین سٹاف نے نعت اور قرآت مقابلہ جات میں حصہ لیا۔

اس پروقار تقریب میں سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد ،بیٹ کمانڈرز تنویر اصغر،مسعود وٹو ،سہیل اصغر ، راؤ حسنات، سائرہ طارق کے علاوہ اختر جیلانی سمیت دیگر موٹروے ہائی وے پولیس افسران جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

 محفل کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد نے اول دوئم سوئم پوزیشن ہولڈرز اور ججز کو انعامات دئیے، محفل کے اختتام پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔