صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں بریسٹ کینسرسے متعلق آگاہی سیمینار شرکت

21

لاہور 27 اکتوبر(اے پی پی)صوبائی وزیر صحت کی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹراعجاز حسین،ڈین مئیوہسپتال پروفیسرڈاکٹرثاقب سعید،رجسٹرارڈاکٹرریاست علی،پروفیسراصغرنقی،پروفیسر عائشہ ملک،ڈاکٹرعباس کھوکھر،پروفیسررانادل آویزندیم،پروفیسرساجدعبیداللہ، پروفیسرسائر ہ افضل،ڈاکٹرماریہ عمران،فیکلٹی ممبران،ڈاکٹرز،نرسزاورسٹوڈنٹس کی کثیرتعداد بھی موجود تھی آگاہی سیمینارکاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیاڈاکٹرماریہ عمران نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات پر نظم پڑھی وائس چانسلرکنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے اپنے خطاب میں وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی آمدپر شکریہ اداکیاصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بریسٹ کینسرکے حوالے سے آگاہی واک کی قیادت بھی کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اپنے خطاب میں بریسٹ کینسرسے متعلق بہترین آگاہی سیمینار منعقدکروانے پر وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل کو مبارکباداور شاباش دی اور کہا کہ پہلے درجے کے کیسنرکی تشخیص کی صورت میں اس بیماری کا علاج ممکن ہوتا ہےتکلیف محسوس ہونے پرمیں نے ڈاکٹرسے چیک اپ کا وقت لیااور میرا علاج کرنے والی تمام بچیاں میری ہی طالبات تھیں ابتدائی بائیوپسی میں مرض کی تشخیص ہوگئی تھی انھوں نے کہا کہ بریسٹ کینسرکے علاج میں بروقت تشخیص کی بنیادی اہمیت ہےایک ڈاکٹر کی تشبیہ بطور مسیحا حضرت عیسی ؑسے دی جاتی ہےحضرت عیسی ؑ مردے میں جان ڈال دیتے تھے صحت عامہ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عوام میں کسی بیماری بارےجتناشعورپھیلائیں گے اس بیماری پر قابوپایاجاسکتاہےہردس خواتین میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسرکی شکارہوتی ہےکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں آنکالوجی ڈیپارٹمنٹ کوکامیابی سے چلائیں گے ۔