سکھر: صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی ضمانت میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی

31

سکھر،27 اکتوبر (اے پی پی ): سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ نے حفاظتی ضمانت کے لیئے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت عالیہ نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی حفاظتی ضمانت 10 دن کے لیئے توسیع کی منظوری دے دی اور مزید ضمانت کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔