اوکاڑہ،29 اکتوبر (اے پی پی): ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ڈی پی او فیصل گلزار کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا جس میں پولیس افسران،ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس اور پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔فلیگ مارچ ٹینک چوک سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ایم۔ اے جناح روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔
اس موقع پرڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پولیس فورس ہمہ وقت تیار ہے تاہم ضلع بھر کے تمام شہری اپنے مہذب ہونے کا ثبوت دیں۔











