سکھر،29اکتوبر(اے پی پی): احتساب عدالت میں خورشید احمد شاہ ،ان کی دو بیگمات ،دوصاحبزادوں ایم پی اے فرخ شاہ ،زیرک شاہ ،داماد و بھتیجے صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت18 ملزمان کے خلاف 1 ارب 30 کروڑ روپےسے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
سماعت عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی سماعت کے موقع پرخورشید شاہ ،صوبائی وزیر اویس شاہ ،ان کے بیٹے زیرک شاہ و دیگر ملزمان پیش ہوئے جبکہ ایم پی اے فرخ شاہ کو جیل سے عدالت لایا گیا۔
ریفرنس کی سماعت کچھ دیر تک جاری رہی تاہم بعد ازاں جج نے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔











